پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔ذرائع کے مطابق چارسدہ کے قریب عمرزئی کے علاقے نشان آباد میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر چھاپا مارا تو وہاں موجود افراد نے فائرنگ شروع کردی۔جوابی فائرنگ میں چار شدت پسند مارے گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے گھر سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔فائرنگ کے تبادلے میں گھر میں موجود ایک خاتون اور چار اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے چاروں شدت پسندوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال پہنچادی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ